واشنگٹن،28 ؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک آئندہ سال 45 ہزار پناہ گزینوں کو آنے کی اجازت دے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی کانگریس میں پیش کی گئی ایک روپرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا آئندہ سال پینتالیس ہزار پناہ گزینوں کو اپنے ہاں آنے کی اجازت دے گا۔ ان میں 19 ہزار پناہ گزین افریقی ممالک، پانچ ہزار مشرقی ایشیا، دو ہزار وسطی ایشیا اور یورپ اور ڈیڑھ ہزار لاطینی امریکا اور کریبی کے علاقوں سے لیے جائیں گے۔کانگریس میں پیش کی گئی رپورٹ میں ساڑھے سترہ ہزار پناہ گزینوں کو جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے لینے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔